سمندری طوفان جنوبی میکسیکو سے ٹکرا گیا ، 2 افراد ہلاک

Mexico

Mexico

میکسیکو(جیوڈیسک) سمندری طوفان باربرا جنوبی میکسیکو سے ٹکراگیا جس کے نتیجے میں دو افراد ہلاک ہو گئے۔ شدید بارش اور تیز ہواں کی وجہ سے نظام زندگی متاثر ہو کر رہ گئی۔ امریکی نیشنل ہری کین سنٹر کے مطابق میکسیکو کی ریاست Oaxacaکے علاقے سلینا کروز کے مشرقی حصے سے سمندری طوفان ٹکرایا جس کے نتیجے میں شدید بارش ہوئی اور 120 کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں۔

بارشوں کے باعث سڑکیں زیر آب آگئیں اور تیز ہواں سے کئی درخت جڑ سے اکھڑ گئے اور بجلی کی فراہمی منقطع ہو گئی۔ مقامی ایمرجنسی سروس کے مطابق طوفان کے دوران ایک شخص سرفنگ کرتے ہوئے لہروں کی نظر ہو گیا اور ایک دریا میں تیرتے وقت ڈوب کر ہلاک ہوا۔

کچھ علاقوں سے لوگوں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا جارہا ہے۔ نیشنل ہری کین سنٹر نے ریاستOaxaca سے ریاست Chiapasتک 6 سے10 انچ کے درمیان بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔