سمندری طوفان سینڈی کل امریکا کے ساحلوں سے ٹکرائے گا

America Hurricane

America Hurricane

امریکا (جیوڈیسک) سمندری طوفان سینڈی کل امریکا کے مشرقی ساحلوں سے ٹکرائے گا، طوفان سے چھ کروڑ افراد متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔لاطینی امریکا میں تباہی مچانے کے بعد اب سینڈی سست روی سے امریکی شمالی ریاستوں کی جانب بڑھ رہا ہے جس سے چھ کروڑ افراد متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ امریکا میں اس قبل بھی کئی مرتبہ زیادہ شدت کے طوفان ٹکرائے ہیں۔ تاہم کبھی اس پیمانے پر ہنگامی حالات نافذ نہیں کئے گئے۔

سینڈی کے حوالے سے پیش بندی کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ ماہرین کو خدشہ ہے کہ گرم ہواں کا طوفان امریکا پر ارٹیک سے آنے والی ٹھنڈی ہواں سے ٹکرائے گا جس کی وجہ سے طوفان انتہائی شدت اختیار کر سکتا ہے۔ تاہم اس ٹکرا کے بارے میں کوئی پیش گوئی ممکن نہیں۔ دنیا بھر کے ماہرین اسے فرینکن سٹارم کا نام دے رہے ہیں۔ طوفان کے پیش نظر نیویارک میں سب وے، بس اور ٹرین سروس شام سات بجے تک معطل رہے گی۔ فلوریڈا اور اوہائیو سمیت متعدد ساحلی ریاستوں میں ہنگامی حالت نافذ ہے۔ پانی کی زد میں آنے والے علاقوں سے لوگوں کو محفوظ مقامات پرمنتقل کردیا گیا ہے۔

طوفان کے پیش نظر نیویارک اور واشنگٹن سمیت متعدد ریاستوں کے لئے کل تمام ملکی اور غیرملکی پروازیں بھی منسوخ کر دی گئی ہیں۔ امریکی صدراوباما کا کہنا ہے کہ ساحلی علاقوں سمیت تمام مقامات پرطوفان سے بچا کے انتظامات کر لئے گئے ہیں۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ طوفان کو معمولی نہ سمجھا جائے۔

طوفان کے باعث صدر اوباما کید وبارہ انتخاب پربھی منفی اثر پڑسکتا ہے۔ صدراوباما کے قریبی ساتھیوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ طوفان کے باعث ٹرن آٹ کم ہونے سے صدارتی انتخاب کے نتائج صدراوباما کے خلاف بھی جاسکتے ہیں۔