ممبئی(جیوڈیسک) سنجے دت اس بار “ضلع غازی آباد “میں ایکشن کرتے نظر آئیں گے۔ بالی وڈ سٹار کی نئی فلم کا ٹریلر ریلیز ہو گیا ہے۔ ضلع غازی آباد دو دشمن گروہوں کی کہانی ہے جو ایک دوسرے کے خون کے پیاسے ہیں۔ فلم میں ایک گینگ لیڈر کا کردار ویوک اوبرائے نے کیا ہے جس کے مخالفت میں ارشد وارثی سامنے آتے ہیں۔
علاقے میں امن قائم رکھنے کی ذمہ داری ٹھاکر پولیس والے کے پاس ہے جس کا کردار سنجے دت نے کیا ہے۔ حقیقی کہانی پر بنائی گئی اس فلم کے ہدایت کار آنند کمار ہیں جبکہ موسیقی پریتم نے دی ہے۔ فلم بائیس فروری کو ریلیز ہو گی۔