سندھ، بلوچستان میں موسلادھار بارش کی پیش گوئی

rain

rain

بحیرہ عرب میں ہوا کے کم دباؤ کے باعث سندھ اور بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں تیز ہواں کے ساتھ موسلادھاربارش کا امکان ہے۔ ساحلی علاقوں میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے جبکہ مچھیروں کو سمندر سے دور رہنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ  کراچی سمیت سندھ کے زیریں علاقوں اور بلوچستان میں لسبیلہ، گوادر اور مکران کے ساحلی علاقوں پر بارشوں کے ساتھ ملک کے بالائی علاقے مالاکنڈ، گلگت بلتستان،کشمیر اور ہزارہ ڈویژن میں بھی بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔