کراچی سمیت سندھ اور بلوچستان کے صنعتی علاقوں کو گیس کی فراہمی ایک دن بعد آج صبح سات بجے بحال کردی جائے گی۔ سوئی سدرن گیس کمپنی نے سندھ اور بلوچستان کے صنعتی علاقوں میں گیس کی فراہمی گزشتہ روز صبح سات بجے بند کر دی گئی تھی . ترجمان کے مطابق گیس فیلڈ سے سپلائی کم ہونے کے باعث صنعتکاروں سے مشاورت کے بعد فیصلہ کیا گیا تھا کہ سندھ اور بلوچستان کے صنعتی علاقوں اور کیپٹو پاور کو چوبیس گھنٹے کے لیے گیس کی فراہمی معطل رکھی جائے گی۔ ترجمان کے مطابق صنعتوں کے لئے فروری تک ہر اتوار کو چوبیس گھنٹے کے لئے گیس بند کی جائے گی۔