پاکستان : (جیو ڈیسک) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز کے دوران سندھ اور بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی سمیت سندھ اور بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں تیز بارش کا امکان ہے۔ بارش کا سسٹم افغانستان، شمالی خیبر پختوانخوہ اور شمالی بلوچستان میں موجود ہے بارشوں کا نیا سلسلہ بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں شروع ہو گا جس کے بعد آئندہ اڑتالیس سے باہتر گھنٹوں میں کراچی میں موسلادھار بارش ہو گی۔
محکمہ موسمیات کے چیف میٹرولوجسٹ محمد ریاض کے مطابق ہوا کا کم دباؤ افغانستان سے پاکستان کے ساحلی علاقوں میں داخل ہو گا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے بعض اضلاع میں تیز ہوائیں اور ہلکی بارش کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔