سندھ (جیوڈیسک) سندھ اور بلوچستان میں آج سیشدید بارشوں کا زور ٹوٹ جائے گا تا ہم بعض علاقوں میں ندی نالوں میں مزید طغیانی کا خدشہ ہے۔شدید بارشوں کا باعث بننے والا ہوا کا کم دبا سندھ میں موجود ہے اور آج سے اس کی شدت میں بتدریج کمی کا امکان ہے۔ گزشتہ 36 گھنٹے کے دوران سب سے زیادہ بادل جیکب آباد میں برسے جہاں 441 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت سندھ کے مغربی اضلاع میں بادل برسنے کی پیش گوئی کی جبکہ بلوچستان کے مشرقی اضلاع میں آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران موسلا دھار بارش کا امکان ہے جس سے صوبے کے بیشتر ندی نالوں میں مزید طغیانی کا خدشہ ہے۔ ڈیرہ غازی خان اور بہاولپور ڈویژن میں بھی مزید بارش سے ندی نالوں میں طغیانی آسکتی ہے۔