سندھ اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون نے اراکین اسمبلی کی تنخواہوں میں ساٹھ اور وزرا مشیروں، معاون خصوصی، اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر کی تنخواہوں میں چالیس فیصد اضافے کی منظوری دے دی۔
قائمہ کمیٹی کا اجلاس سندھ اسمبلی کے کمیٹی روم ہوا، جس میں فیصلہ کیا گیا کہ تنخواہوں میں اضافے کا اطلاق جولائی دو ہزار گیارہ سے ہوگا او اس سلسلے میں اراکین اسمبلی، مشیروں، معاون خصوصی، ڈپٹی اسپیکر اور اسپیکر کو گذرے مہینوں کی بقایات جات بھی ادا کی جائے گی۔
قائمہ کمیٹی برائے قانون تنخواہوں میں اضافے کا بل جلد اسمبلی میں پیش کرے گی ، کمیٹی کے چیئرمین بچل شاہ نے ذرائع کو بتایا کہ مہنگائی میں اضافے کے باعث وزرا،اراکین اسمبلی، مشیروں، معاون خصوصی، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کی تنخواہوں میں اضافے کا فیصلہ کیا گیا۔