سندھ اسمبلی میں شہید بھٹو کے 84 ویں یوم پیدائش پر انھیں خراج عقیدت پیش کرنے کی قرار داد پیش کی گئی جبکہ اجلاس میں املاک پرتجاوزات کے خاتمے کا دوسرا ترمیمی بل اتفاق رائے سے منظور کرلیا گیا۔ اجلاس پینل آف چیرمین ڈاکٹر سکندر مندرو کی زیر صدارت شروع ہوا۔ وزیر قانون ایاز سومرو نے تجاوزات کے خاتمے کا ترمیمی بل ایوان میں پیش کیا۔ وقفہ سوالات میں وزیرقانون و جیل خانہ جات ایاز سومرو نے بتایا کہ پاکستان پینل کوڈ کے تحت سات سال سے کم عمر بچوں کو مجرم قرار نہیں دیا جاسکتا۔ چیئرمین نے اعلان کیا کہ گورنر سندھ نے کریمنل پراسیکیوشن سروس ترمیمی بل2001 کی منظوری دیدی ہے۔