سندھ اور بلوچستان کی صنعتوں کو گیس کی فراہمی ایک دن کی بندش کے بعد بحال کردی گئی ہے۔ دونوں صوبوں کے صنعتی علاقوں میں گذشتہ روز صبح سات بجے سے چوبیس گھنٹے کیلئے گیس کی سپلائی معطل کردی گئی تھی۔
سوئی سدرن گیس کمپنی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ گیس فیلڈ سے سپلائی کم ہونے کی وجہ سے سندھ اوربلوچستان کی صنعتوں اورکیپٹو پاور کو گیس سپلائی چوبیس گھنٹے کیلئے بند کردی گئی تھی۔ ان کاکہنا تھا کہ گیس کی سپلائی بند کرنے کا فیصلہ صنعتکاروں سے مشاورت کے بعد کیا گیا تھا۔