کراچی سمیت سندھ اور بلوچستان کے پانچ سو اڑتالیس سی این جی اسٹشین کل صبح نو بجے سے ہفتے کی صبح نو بجے تک بند رہیں گے۔ سوئی سدرن گیس کمپنی اور سی این جی ایسوس ایشن کے درمیان مذاکرات کیبعد چوبیس گھنٹوں کے لیے گیس اسٹیشنز بند کر نے پر اتفاق ہو گیاہے۔ سی این جی ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ گیس اسٹیشن بند کرنے میں ان کی رضامندی شامل نہیں ہے۔ سپریم کونسل آف سی این جی ایسوسی ایشن کے مطابق ایک دن کی سی این جی لوڈشیڈنگ کی صورت میں عوام کو پٹرول خریدنے کیلئے اضافی ایک کروڑ روپے خرچ کرنے پڑتے ہیں۔ کراچی میں تین لاکھ گاڑیاں سی این جی پر چلتی ہیں ۔جبکہ سوئی سدرن گیس کمپنی کا کہنا ہے کہ چوبیس گھنٹے سی این جی اسٹیشن کی بندش سے دس ملین مکعب کیوبک فٹ گیس کی بچت ہو گی۔