سندھ بھر میں آج موسلا دھار بارش کا امکان

rain

rain

کراچی اوراندورن سندھ مون سون بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی اورسندھ سے ملحقہ بلوچستان کی ساحلی پٹی پر آج بھی موسلادھار بارش کا امکان ہے۔
ایڈمنسٹریٹرکراچی لالہ فضل الرحمان نے میونسپل سروسز، ورکس اینڈ سروسز، فائربریگیڈ، سٹی وارڈنز اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران اور عملے کو ڈیوٹی پر موجود رہنے کی ہدایت کی ہے۔ ڈی سی او کراچی سید محمد حسین نے بھی اپنے دفترمیں ایمرجنسی کنٹرول روم قائم کردیا ہے۔ میر پور خاص کے علاقے بھان سنگھ آباد میں مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق اور پانچ زخمی ہو گئے۔ بارش کے باعث مختلف شہروں میں چھتیں گرنے کے واقعات پیش آئے ۔ بھان سنگھ آباد میں مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہو گئے۔ میر پور خاص میں ڈگری میں چھت گرنے سے ماں اور بچہ جاں بحق ہوگئے تحصیل حسین بخش میں سیم نالے میں متعدد جگہوں پر شگاف پڑگئے۔ ٹنڈو محمد خان میں چھت گرنے سے ایک شخص جاں بحق اور دو زخمی ہوئے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے جنوب مشرقی علاقوں میں پیر سے شروع ہونے والا بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ مٹھی میں دو سو اکیانوے۔ بدین میں ایک سو اڑتالیس۔ چھور میں ایک سو انتیس۔ حیدرآباد میں ایک سو چار اور ٹھٹھہ میں اٹھاون ملی میٹر بارش ریکارڈ کی جاچکی ہے ۔ برساتی ندی نالوں میں پانی کی سطح بلند ہوگئی ہے ۔ حیدرآباد کے متعدد علاقوں میں شدید بارش کے بعد پانی جمع ہے جبکہ بیشتر علاقوں میں دو روز سے بجلی بحال نہیں ہو سکی۔