سندھ (جیوڈیسک) کراچی سمیت سندھ بھر میں آج صبح نو بجے سے سی این جی اسٹیشن 24 گھنٹے کے لئے بند کر دئیے جائیں گے۔گیس لوڈ مینجمنٹ پروگرام کے تحت آج صبح نو بجے سے اتوار کے صبح نو بجے تک سی این جی اسٹیشن کو گیس کی فراہمی بند رہے گی جس کے نتیجے میں مجموعی طور پر سندھ میں 600 سے زائد سی این جی ا سٹیشنز بند رہیں گے۔
گیس کمپنی کی ویجلینس ٹیمیں نگرانی کریں گی اور خلاف ورزی کرنے والے سی این جی اسٹیشنز کی گیس مزید 48 گھنٹے کیلئے بند کر دی جائے گی۔ سی این جی اسٹیشنز کی بندش سے قبل رات کو ہی شہریوں نے سی این جی اسٹشینز کا رخ کر لیا جس کے باعث سی این جی اسٹیشنز پر گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں۔