سندھ : (جیو ڈیسک)سندھ کابینہ کے اجلاس سے واک آؤٹ کرنے پر سسی پلیجو سے ان سے وزارت ثقافت کا قلم دان واپس لے لیا گیا ہے۔ دوسری جانب منظور وسان سے بھی وزارت داخلہ واپس لینے کا نوٹفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔وزیراعلی سندھ کی صدارت میں صوبائی کابینہ کے اجلاس میں سسی پلیجو نے بات کرنے کی اجازت نہ دینے پر احتجاجا واک آٹ کیا۔ جس پر وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ سسی پلیجو نے پارٹی نظم وضبط کی خلاف ورزی کی۔
وزیر اطلاعات سندھ شازیہ مری نے سندھ کابینہ کے اجلاس میں پیش آنے والے واقع پر کہا کہ سسی پلیجو پروٹوکول سے ہٹ کر بات کرنا چاہتی تھیں۔ سسی پلیجو نے ثقافت کا قلم دان واپس لینے پر کہا کہ کابینہ میں بات کرنا ان کا حق ہے۔ وزارت پارٹی کی امانت تھی جو واپس لینا پارٹی کے اختیار میں تھا۔ وہ وزیر اعلی سندھ کا احترام کرتی ہیں جو پارٹی کے سنیئر رہنما ہیں۔