سندھ(جیوڈیسک)سندھ سے سینیٹ کی خالی نشست پر وزیر اعظم کے مشیر سلیم مانڈوی والا کی بلا مقابلہ کامیابی کا امکان ہے۔ شرجیل میمن کہتے ہیں اصغر خان کیس کے فیصلے نے مسلم لیگ نون کو منہ دکھانے کے قابل نہیں چھوڑا۔
ڈاکٹر عاصم حسین کے مستعفی ہونیکے باعث خالی نشست پر ضمنی انتخاب کے لیے وزیر اعظم کے مشیر سلیم مانڈی والا نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ وزیر اعلی سندھ سید قائم شاہ، وزیر اطلاعات شرجیل میمن اور پیپلز پارٹی کے دیگر رہنما بھی اس موقع پر موجود تھے۔ کسی اور امیدوار کے سامنے نہ آنے پر سلیم مانڈی والا کی بلا مقابلہ کامیابی کے امکانات ہیں۔
میڈیا سے گفتگو میں صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے کہا کہ اصغر خان کیس کے فیصلے نے میاں نواز شریف اور مسلم لیگ ن کو منہ دکھانے کے قابل نہیں چھوڑا۔ شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ سندھ میں کوئی عزت دار مسلم لیگ نون کے ساتھ شامل نہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ لاہور میں ایک پل کی تعمیر میں 80 ارب روپے کی کرپشن کی گئی ۔