سندھ کے تمام سی این جی فلنگ اسٹیشن صبح نو بجے سے چوبیس گھنٹے کے لئے بند رہیں گے۔ سی این جی بندش کے باعث رات گئے تک سی این جی اسٹیشن پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی رہیں۔
سوئی سدرن گیس کے مطابق وفاقی حکومت کی ہدایت پر گیس لوڈ مینجمنٹ شیڈول کے تحت ہفتہ کی صبح نو بجے سے اتوار کی صبح نو بجے تک سندھ بھر میں سی این جی فلنگ اسٹیشن بند رہیں گے جبکہ اتوار کی صبح سات بجے سے پیر کی صبح سات بجے تک صنعتی اور بجلی پیدا کرنے والے پاور پلانٹ گیس استعما ل نہیں کر سکیں گے۔
سی این جی ایسوسی ایشن کے وائس چئیرمین جنید ماکڈا کے مطابق سی این جی ایسوسی ایشنز اور سوئی سدرن گیس کی باہمی رضامندی سے ہفتہ وار بنیادوں پر صوبہ سندھ میں تمام سی این جی فلنگ اسٹیشنز کو بند رکھنے کا فیصلہ ہوا۔