سندھ (جیوڈیسک) سندھ بھر میں آج صبح 9 بجے سی این جی اسٹیشنز 48 گھنٹے کے لئے بند رہیں گے، اتوار کی صبح سات بجے سے صنعتوں کو بھی 48 گھنٹے کے لیے گیس نہیں ملے گی۔سوئی سدرن گیس کمپنی کے ترجمان کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی اسٹینز ہفتے کی صبح نو بجے سے پیر کی صبح نو بجے تک بند رہیں گے۔
ترجمان کے مطابق مختلف گیس فیلڈ سے گیس کی فراہمی میں کمی کی وجہ سے سی این جی اسٹیشنز کو گیس فراہمی اڑتالیس گھنٹے کے لئے بند رہے گی۔ آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے صدر غیاث پراچہ نے گیس کی 48 گھنٹے کی بندش کو بلاجواز قرار دیا ہے۔