سندھ میں خسرے کی وبا سے مزید تین بچے جاں بحق

Chickenpox

Chickenpox

– سندھ میں خسرے کی وبا سے مزید تین بچے جاں بحق ہو گئے جس کے بعد اس وبائی مرض سے لقمہ اجل بننے والے بچوں کی مجموعی تعداد ایک سو انیس ہو گئی۔ وزیراعلی کے مشیر سندھ حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ غفلت برتنے والے محکمہ صحت کے اہلکاروں کے خلاف کاروائی کی جا ئے گی۔

سندھ میں سکھر ، کشمور اور گھوٹکی سمیت سات اضلاع میں پھیلی خسرہ کی وبا تشویش ناک حد تک بڑھ چکی ہے ۔کشمور، تنگوانی کے نواحی گاں میں مزید دو بچے خسرہ سے جاں بحق ہوگئے ،سکھر میں،اروڑ گوٹھ عا لم خان سروہی میں خسرہ میں مبتلا چار سا لہ بچی جاں بحق ہو گئی ۔

وزیراعلی سندھ کے مشیر حلیم عادل شیخ نے خسرہ سے متاثرہ علاقوں کیا ۔انہوں نے کہا کہ سکھر میں ریڈ کریسنٹ ہسپتال میں پچاس بستر پر مشتمل ایمر جنسی وارڈ قا ئم کیا گیا ہے جس میں خسرہ میں مبتلا بچوں کا مفت علاج کرایا جائے گا۔ حلیم عادل شیخ نے متا ثرہ بچوں کے والد ین کو فی کس دس ہزار روپے نقد رقم فراہم کی اور غفلت برتنے والے محکمہ صحت کے اہلکاروں کے خلاف کاروائی کی یقیین دہانی کرائی۔

وزیر صحت ڈاکٹر صغیر احمد کی ہدایت پر خسرہ سے متاثرہ سندھ کے مختلف اضلاع میں ویکسینیشن مہم جاری ہے۔ سیکریٹری ہیلتھ بھی ڈاکٹر زکی ٹیم کے ہمراہ متاثرہ علاقوں کا دورے کررہے ہیں۔ متاثرہ اضلا ع میں بیس سے پچیس ویکسینیشن کیمپس لگائے گئے ہیں اور اب تک اسی فیصد بچوں کو مہم کے دوران خسرہ سے بچا کے ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔متاثرہ علاقوں سے مزید تین بچے اسپتال لائے گئے ہیں ،جن کی حالت تشویش نا ک بتائی جاتی ہے۔