نیشنل ڈزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی نے خبردار کیا ہے کہ سندھ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ایک لاکھ اٹھارہ ہزار سے زائد حاملہ خواتین کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہیں۔ اسلام آباد میں نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق متاثرین سیلاب میں ڈینگی بخار، ملیریا، ڈائریا اور دیگر وبائی امراض تیزی سے پھیل رہے۔ہیں۔حاملہ خواتین کی زندگیوں کو بچانے کے لئے ہنگامی بنیاد وں پر اقدامات کئے جارہے ہیں جبکہ وبائی امراض پر قابو پانے کے لئے ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کو خصوصی ٹیمیں تشکیل دینے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں۔