پاکستان (جیوڈیسک) ملک کے بیشتر شہروں میں سی این جی اسٹیشنز نہ کھل سکے جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ تاہم کراچی سمیت سندھ بھر میں تمام سی این جی اسٹیشنز چوبیس گھنٹوں کی بندش کے بعد گزشتہ رات 12 بجے کھول دیے گئے ۔ملک بھر میں سی این جی کے لیے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
فیصل آباد میں سی این جی اسٹیشنز تین روزہ ہفتہ وار بندش کے بعد بھی نہیں کھل سکے اور جبکہ لاہور کے شہری گزشتہ ایک ہفتے سے سی این جی سے محروم ہیں اور شہر میں چند ایک سی این جی اسٹیشنز کھلے ہیں تو وہاں گاڑیوں کی لمبی قطاریں ہیں تاہم دوسری جانب کراچی سمیت سندھ بھر کے تمام سی این جی سٹیشنز گزشتہ رات بارہ بجے کھل گئے ہیں ۔