سندھ (جیوڈیسک)سندھ میں لوڈ منیجمنٹ پلان کے تحت دو دن کے لیئے سی این جی اسٹیشنز بند جبکہ لاہور سمیت پنجاب کے دیگر اضلاع میں گیس لوڈ مینجمنٹ پلان کے تحت بند کیے گئے سی این جی اسٹیشنز کا آج تیسرا روز ہے دوسری جانب ملک کے بیشتر شہروں میں سی این جی اسٹیشنز کی ہڑتال جاری۔
لاہور، قصور، شیخوپورہ، اوکاڑہ اور ساہیوال کے سی این جی اسٹیشنز ہفتہ وار تین روزہ بندش کے تحت بند ہیں دوسری جانب ملک کے متعدد شہروں میں سی این جی سٹیشنز مالکان نے ہڑتال کر رکھی ہے،سی این جی سٹیشنز مالکان کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے تحت کم قیمت میں سی این جی فروخت نہیں کر سکتے۔