سندھ پولیس کے اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ

karachi

karachi

وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے سندھ پولیس کے افسران اور اہلکاروں کی چھٹیوں پر فوری طور پر پابندی عائد کردی ہے اور جو افسران اور اہلکار چھٹی پر ہیں انکی چھٹیاں فوری طور پر منسوخ کر دی گئیں ہیں اور انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 12گھنٹے کے اندر اپنے دفتر میں رپورٹ کریں اور ایسا نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
وزیراعلی سندھ نے کہا کہ امن و امان کے حوالے سے کسی پولیس افسر اور اہلکار کی غفلت اور لاپرواہی کو برداشت نہیں کیا جائے گا اور ایسے افسران اور اہلکاروں کے خلاف سخت انضباطی کارروائی کی جائے گی۔