سندھ(جیوڈیسک)سندھ کے مختلف شہروں میں قوم پرستوں کی کال پر شٹرڈاون ہڑتال، نظام زندگی معطل ہو کر رہ گیا۔
بلدیاتی نظام کے خلاف قوم پرست جماعتوں کی طرف سے مکمل ہڑتال کے بعد مختلف شہروں میں ہو کا عالم ہے۔ ٹنڈو محمد خان، جامشورو، مٹیاری اور ہالہ کے کارباری مراکز بند ہیں۔ سڑکوں سے ٹریفک غائب ہونے کے باعث مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ جامشورو یونیورسٹی اور دیگر تعلیمی اداروں میں بھی حاضری انتہائی کم رہی۔ مٹیاری میں، ایم اے، بی اے، بی ایس سی کے امتحانات ملتوی کر دیے گئے۔
ڈگری میں کچھ علاقوں میں جزوی شٹر ڈائون رہا تاہم شہر کے بیشتر علاقوں میں ہڑتال ناکام رہی۔ حکومت نے کریک ڈان کرکے 70 کارکنوں کو گرفتار کرلیا۔ جئے سندھ تحریک کے سربراہ صفدر سرکی کو گھر میں نظر بند کر دیا گیا ہے۔