سندھ کے گورنر اور وزیر اعلی نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو دہشتگردوں اور سنگین جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف فوری ٹارگٹڈ آپریشن کو تیز کرنے اور مجرموں کی پناہ گاہوں کو ختم کرنے کا حکم دیا ہے۔
وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے گورنر ہاس میں گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے شہر میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات کا نوٹس لیتے ہوئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت کی کہ دہشت گردی میں ملوث عناصر کے خلاف بلا تفریق کارروائی کی جائے۔
انہوں نے متعلقہ حکام پر زور دیا کہ دہشتگردوں، بھتہ خوری، موبائل چھیننے، ٹارگٹ کلنگ، ڈکیتیوں اور اغوا کی وارداتوں میں ملوث عناصر کے خلاف فوری ٹارگٹڈ آپریشن کو تیز اور موئثر کیا جائے اور مجرموں کی پناہ گاہوں کو ختم کرتے ہوئے ان کینیٹ ور ک کو توڑا جائے۔