سندھ ہائیکورٹ کا کراچی میں چار افراد کے قتل کا نوٹس

sindh court

sindh court

چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے گزشتہ روز جاں بحق ہونیوالے چار افراد کے قتل کا نوٹس لے لیا ۔کراچی کے علاقے ناگن چورنگی میں پولیس کے مطابق ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پرفائرنگ سے چار افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔
جس کا نوٹس لیتے ہوئے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے پولیس سے ابتدائی رپورٹ طلب کرلی پولیس کی جانب سے ڈی ایس پی الطاف حسین نے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کو ابتدائی رپورٹ جمع کرادی ہے۔کراچی بدامنی ازخود نوٹس فیصلے کے بعد یہ کراچی میں دہشت گردی کا بڑا واقعہ ہے تاہم پولیس اس کارروائی کو نشانہ وار قتل کی کارروائی نہیں دے رہی۔