سندھ : (جیو ڈیسک) ہائی کورٹ سرکٹ بنچ حیدر آباد نے وحیدہ شاہ کو نااہل قرار دیئے جانے کا فیصلہ معطل کردیا۔ چھبیس اپریل کو پی ایس ترپن پر ضمنی الیکشن روکنے کیلئے حکم امتناع دے دیا۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کے فیصلیکے خلاف اپیل کی سماعت سندھ ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے کی۔ سماعت کے دوران وحیدہ شاہ کے وکیل حیدر امام رضوی نے دلائل دئیے۔ جس کے بعد عدالت نے الیکشن کمیشن کی جانب سے وحیدہ شاہ کو نااہل قرار دینے کا فیصلہ معطل کردیا۔ پی ایس ترپن پر چھبیس اپریل کو ضمنی الیکشن پر حکم امتناع جاری کر دیا۔ کیس کی سماعت پندرہ مئی تک ملتوی کر دی گئی۔
پیپلز پارٹی کی امیدوار وحیدہ شاہ نے ٹنڈو محمد خان کے حلقہ پی ایس ترپن پر ضمنی انتخاب کے دوران پریزائڈنگ افسر کو تھپڑ مارا تھا، واقعے کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے الیکشن کمیشن نے انتخاب کالعدم اور وحیدہ شاہ کو دو سال کیلئے نااہل قرار دیا تھا۔