سندھ یونیورسٹی : (جیو ڈیسک) جامشورو میں دو طلباء تنظیموں میں تصادم ہوا جس میں فائرنگ کے آزادانہ استعمال کے باعث ایک طالبعلم ہلاک اور دو زخمی ہو گئے جبکہ یونیورسٹی میں خوف وہراس پھیل گیا۔
یونیورسٹی میں دو روز قبل پارٹی پمفلٹ لگانے پر جھگڑا ہوا تھاجس کے بعد دو تنظیموں میں کشیدگی جاری تھی کہ آج تصادم ہو گیا جس میں جئے سندھ اسٹوڈنٹ فیڈریشن کے تین زخمی طلبا دین محمد دل، کامران لاشاری اور عبدالغفور ناحانی کو ایل ایم یو اسپتال لایا گیا جہاں دین محمد دل زخمیوں کی تاب نہ لاکرچل بساجبکہ دیگر دو زخمیوں کو حیدرآباد منتقل کر دیا گیا۔
یونیورسٹی میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے اور تدریسی عمل معطل ہے۔ پولیس اور رینجرز نے فائرنگ میں ملوث طلبا کی گرفتاری کیلئے ہاسٹل اور کیمپ کی تلاشی شروع کر دی ہے۔ جساف نے واقعہ پر سات روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔