ملتان (جیوڈیسک)سنی اتحاد کونسل کی جانب سے گستاخانہ فلم اور ڈرون حملوں کیخلاف کراچی سے شروع کئے جانیوالے ٹرین مارچ کے شرکا ملتان پہنچ گئے جہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔
صاحبزاد فضل کریم کی قیادت میں ٹرین مارچ کے شرکا ملتان ریلوے سٹیشن پہنچے تو سیکڑوں افراد نے ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور خوش آمد کہا۔ اس موقع پر سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ تحفظ ناموس رسالت کے سلسلے میں او آئی سی کا اجلاس پاکستان میں بلایا جائے۔ انہوں نے دہشتگرد طالبان کیخلاف آپریشن کا بھی مطالبہ کیا۔
صاحبزادہ فضل کریم نے کہا کہ ملالہ یوسفزئی پر حملہ طالبات پر حملہ ہے اور وہ اس کی مذمت کرتے ہیں۔ تحفظ ناموس رسالت ٹرین مارچ کے شرکا ملتان کے بعد اب راولپنڈی کی طرف رواں دواں ہیں۔