اسلام آباد (جیوڈیسک) این آر او عملدر آمد کیس میں سپریم کورٹ نے وزیر اعظم کے خلاف توہین عدالت کا نوٹس خارج کردیا ہے۔ وزیر قانون فاروق ایچ نائیک نے سوئس حکام کو خط لکھنے کی رسید عدالت عظمی میں پیش کر دیں۔
آج این آر او عملدر آمد کیس کی سماعت شروع ہوئی تو وزیر قانون نے موقف اختیار کیا کہ حکومت نے سپریم کورٹ کے حکم پر مکمل عملدر آمد ہوگیا لہذا وزیر اعظم کے خلاف توہین عدالت کا نوٹس واپس لیا جائے جس پر عدالت نے رسیدوں کا جائزہ لے کر توہین عدالت کا نوٹس واپس لے لیا۔