سوئٹزر لینڈ:400 سال پرانا ہیرا پونے 10 کروڑ ڈالر میں نیلام

Diamond

Diamond

سوئٹزرلینڈ : (جیو ڈیسک) چار سو سال پرانے پینتیس کیرٹ کے ہیرے کو پونے دس کروڑ ڈالر میں نیلام کر دیا گیا۔

پرنس آف پرشیا جارج فریڈرک کا یہ ہیرا تخمینے سے سے دوگنا زیادہ قیمت پر نیلام ہوا۔ نیلامی کے منتظمین کے مطابق پینتیس کیرٹ کے اس ہیرے کی ستانوے ملین ڈالر میں فروخت ریکارڈ ہے۔ ہیرا خریدنے والے شخص نے بولی میں بذریعہ ٹیلی فون حصہ لیا، خریدار کا نام تاحال راز میں رکھا گیا ہے خریدار کا کہنا ہے کہ وہ اس ہیرے کی قدروقیت جانتے ہیں جس کی وجہ سے انہوں نے اس قدر زیادہ قیمت دے کر اسے خریدا ہے۔