کراچی(جیو ڈیسک)کراچی سوئی سدرن گیس کمپنی نے امیروں کیلئے گیس کی قیمت بڑھانے پر غور شروع کر دیا۔ یہ بات سوئی سدرن گیس ذرائع نے جیو نیوز سے گفتگو میں کہی۔ انہوں نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں 500 گز اور اس سے بھی بڑے رقبے پر پھیلے مکانات کی گیس سبسڈی ختم کئے جانے پر غور کیا جا رہا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ فیصلے کے بعد 500 گز سے زائد مکانوں کیلئے گیس کے بل 60 فیصد بڑھ جائیں گے۔ حکام کے مطابق گھروں کیلئے گیس کا رعایتی نرخ صرف 120 گز یا اس سے چھوٹے گھروں پر لاگو رکھا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق تجویز پر غور کا مقصد یہ ہے کہ نہایت سستے بلوں کا فائدہ صرف کم آمدن والے طبقے کیلئے ہو۔