سوات ، محبت کی شادی کرنے والے جوڑے کو قتل کی دھمکیاں

Swat

Swat

سوات : (جیو ڈیسک) سوات میں محبت کی شادی کرنے والے جوڑے نے قتل کی دھمکیاں ملنے پر حکومت سے تحفظ کی اپیل کی ہے۔ سوات کی تحصیل مٹہ سے تعلق رکھنے والے جوڑے نے سوات پریس کلب میں میڈیا سے گفت گو کی۔

متاثرہ شخص خیراللہ کا کہنا تھا کہ پسند کی شادی کرنے پر لڑکی کے گھر والے انہیں قتل کرنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں جبکہ متاثرہ خاتون عظمت بی بی نے بتایا کہ اس کے والدین نے اسے ایک عمر رسیدہ شخص کے ہاتھوں فروخت کرنا چاہا تھا جس پر اس نے اپنی پسند کی شادی کرلی۔ متاثرہ جوڑے نے انسانی حقوق کی تنظیموں ، چیف جسٹس اور صدر پاکستان سے مدد کی اپیل کرتے ہوئے تحفظ کا مطالبہ کیا ہے۔