سوات میں تبلیغی مرکزمیں دھماکے کے نتیجے میں 17 افرادجاں بحقاور 40 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق مینگورہ سے چھ کلومیٹر دور تختہ بند روڈ پر واقع تبلیغی مرکز میں جمعرات کی شام ایک بڑا اجتماع جاری تھا کہ اس دوران مرکزمیں زور دار دھماکے سے افراتفری مچ گئی اور متعدد افراد زخمی ہوگئے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا عمارت کے بیسمنٹ میں ہوا اور اس قدر شدید تھا کہ اس کی آواز دورتک سنائی دی گئی۔ دھماکے کے بعد زخمیوں کو فوری طورپر سیدوشریف اسپتال پہنچایا گیا جہاں کئی کی حالت تشویشناک ہے۔ واقعے کے بعد سیکورٹی اہلکاروں اور پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اورتختہ بند روڈ اوراس کے آس پاس کے علاقوں میں سیکورٹی بڑھادی گئی ہے۔