سول ہسپتال کھاریاں میں سرنج تک دستیاب نہیں، عوامی حلقوں میں تشویش بڑھنے لگی
Posted on February 28, 2012 By Geo Urdu گجرات
کھاریاں : سول ہسپتال کھاریاں صرف بلڈنگ ہی راہ گیا تمام بنیادی سہولیات ختم حتیٰ کہ سرنج تک دستیاب نہیں تمام افسران فنڈز کی عدم دستیابی کارونا رونے لگے عوامی حلقوں میں تشویش بڑھنے لگی ، صوبائی حکومت سپورٹس پر تو اربون روپے خرچ کر رہی ہے ، مگر بیماروں کیلئے اسکے پاس فنڈز نہیں ہیں ، لوگوں کی زبانوں پر آجکل یہ بات سر عام گردش کر رہی ہے ، مخیر حضرات بھی توجہ نہیں دے رہے جبکہ یہاں کی انجمن بہبودی مریضاں بھی غیر فعال ہے ، عہدیداران بالکل دلچسپی نہیں لے رہے ، غریبوں کا سستے علاج کا یہ ذریعہ بھی ختم ہو رہا ہے ، ہسپتال میں صرف ڈاکٹرز اور عملہ ہی ہوتا ہے ، جو کہ آنے والے مریضوں کو بازاروں کی ادویات لکھ کر دینے پر مجبور ہیں ، اس سلسلہ میں جب EDOہیلتھ گجرات ڈاکٹر خالد فیض سے بات کی گئی تو انہوں نے کہا کہ پورے ضلع میں فنڈز کی عدم دستیابی کی وجہ سے یہ مسائل پیدا ہو رہے ہیں ، ہم وزیراعلیٰ پنجاب سے فنڈز کے حصول کیلئے کوشاں ہیں مگر عوام ان باتوں کو تسلیم نہیں کر رہے ۔