پاکستان میں سونے چاندی اور خام تیل سمیت کموڈٹیز کی تجارت کرنے والے سرمایہ کاروں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج کے مطابق فیوچر ٹریڈنگ کرنے والے پاکستانی سرمایہ کاروں کی تعداد میں رواں سال دو سو پینتالیس فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اس صورتحال کے باعث پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج کے ممبران کی تعداد تین سو پچاس سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ فیوچر ٹریڈنگ پلیٹ فارم کے ممبران کی تعداد گزشتہ مالی سال دو ہزار دس گیارہ کے دوران ایک سو چھ فیصد اضافہ ریکارڈ ہواتھا۔ ماہرین اس اضافے کی بنیادی وجہ کموڈٹیز کے بڑھتے نرخ اور سرمایہ کاروں کو ہونے والے زائد منافع کو قرار دے رہے ہیں۔