عالمی مارکیٹ(جیوڈیسک)ماہرین کے مطابق افراط زر میں اضافے کے خدشات اور یورپی کرنسیوں کی قدر میں کمی کے باعث سرمایہ کاری کے لیے سونے کی خریداری میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔
ایک روز میں ہی فی اونس قیمت 24 ڈالر بڑھ گئی۔ ستمبر کے دوران اب تک مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں نو فیصد اضافہ ہو چکا ہے۔ ماہرین کے مطابق اگر امریکہ کے مرکزی بینک کی طرف سے بانڈز خریدنے کے فیصلے پر عمل جاری رہا تو سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ بھی جاری رہے گا۔