بالی ووڈ (جیوڈیسک) بالی ووڈ ایکٹریس سونم کپور اگلی فلم میں سیدھی سادھی لڑکی کے روپ میں نظرآئیں گی۔وہ آج کل اپنی نئی فلم رنجھناکی پروموشن میں مصروف ہیں۔ ممبئی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سونم کپور کہتی ہیں کہ انہوں نے اب تک تو بہت فیشن ایبل لڑکیوں کاکردار اداکیا ہے مگر اب کی بار وہ بھارت کے چھوٹے شہر کی لڑکی بنیں گی۔
سونم کا کہنا ہے کہ یہ کردار اپنے ساتھ کئی رنگ لائے گا۔اس طرح کا منفرد رول انھوں نے کبھی نہیں کیا۔ فلم رنجھنا دو ہزار تیرہ میں ریلیز ہوگی۔