اسلام آباد: (جیو ڈیسک) سپریم کورٹ نے سونیا ناز کیس کیمتعلق پنجاب پولیس کی رپورٹ پر عدم اطمینان کا اظہار کردیا۔ نئی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
سماعت میں سپریم کورٹ نے ظفر قریشی کی تحقیقاتی رپورٹ کی روشنی میں آئندہ سماعت پر نئی رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی۔ عدالت کا کہنا تھا سونیا ناز کے سسر کے قتل کا معاملہ بھی اس کیس میں سامنے رکھاجائے۔ چیف جسٹس نے پنجاب پولیس کی کارکردگی پر ریماکس دئیے آپ قانون کی حکمرانی پر یقین کیوں نہیں رکھتے، اس مقدمے سے پنجاب پولیس کی بدنامی ہوئی۔
سماعت میں سونیا ناز نے کہا دس سال سے ان کے شوہر کو مبینہ کرپشن کے مقدمات کا سامنا ہے۔ انہیں بھی دھمکیاں دی جارہیں ہیں۔ کیس کی سماعت دس مئی تک ملتوی کردی گئی۔