بھارت : (جیو ڈیسک) بھارتی حکمران جماعت کانگریس کی صدر سونیا گاندھی نے کرپشن کی رپورٹوں پر اپوزیشن کے حملے کی زد میں رہنے والے اپنی جماعت کے وزیراعظم من موہن سنگھ کا دفاع کیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ کانگریس مخالف عناصر وزیراعظم اور حکومت پر تنقیدی حملے کر رہے ہیں۔ کانگریس ورکنگ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں غیر ضروری طور پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔
کانگریس کمیٹی کا یہ اجلاس ایسے وقت میں ہوا ہے جب کرپشن کی مسلسل رپورٹوں سے پارٹی کا تشخص تباہ ہوتا جارہا ہے۔ انہوں نے پارٹی کے اندر سازشوں کے سر ابھارنے سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ گروپ بازی سے گریز کرکے جماعت کے استحکام کے لیے کام کیا جائے۔