سونی (جیوڈیسک) سونی نے کہا ہے کہ اس کا پہلی سہ ماہی کا خسارہ بڑھ کر 31 کروڑ 35 لاکھ امریکی ڈالر ہوگیا ہے۔ الیکٹرونکس اور تفریحی سازوسامان بنانے والے ادارے کا یہ تازہ ترین نقصان ایک سال قبل اسی عرصہ میں 15 ارب 50 کروڑ ین کی کمی سے کہیں زیادہ ہے۔ سونی نے یہ بھی کہا ہے کہ اب اسے مکمل سال کیلئے 20 ارب ین منافع کی توقع ہے جو مارچ 2013 تک کے سال کیلئے اس سے قبل کے 30 ارب ین کے اندازے سے کم ہے۔
تاہم اپریل تا جون کے عرصہ میں آمدنی 1.4 فیصد اضافہ کے ساتھ 1.51 ٹریلین ین رہی اور کمپنی کا کہنا ہے کہ اس کو 6 ارب 28 کروڑ ین کا منافع جاریہ حاصل ہوا۔ سونی نے اپریل میں کہا تھا کہ وہ تقریبا 10 ہزار ملازمین کو فارغ اور اوورہال پروگرام پر تقریبا 1 ارب ڈالر خرچ کرے گی۔