سونے، چاندی اور خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ

gold silver oil

gold silver oil

بین الاقوامی مارکیٹ(جیوڈیسک)اس ہفتے بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے، چاندی اور خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا رحجان دیکھا گیا۔پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج کے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق ستائس جولائی کو ختم ہونے والے ہفتے پر مقامی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت چودہ سو چھیاسی روپے اضافے کے بعد انسٹھ ہزار پتیس روپے ہوگئی ہے جبکہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت سیتالیس ڈالرز اضافے کے بعد سولہ سو تئیس ڈالرز فی اونس ہوگئی ہے۔

اس کے علاوہ چاندی کی قیمت چوہتر سینٹس اضافے کے بعد ستائس ڈالر انہتر سینٹس فی اونس اور خام تیل کی قیمت ایک ڈالر پچیانوے سینٹ اضافے کے بعد نوے ڈالرز تیرہ سینٹس ہوگئی ہے۔