کراچی(جیوڈیسک)عالمی منڈی میں اضافے کے بعد مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی قیمت بڑھ گئی۔ قیمت باسٹھ ہزار سات سو پچاس روپے تولہ پر جا پہنچی۔
سونے کی قیمت میں ایک سو پچاس روپے فی تولہ اضافہ ہوا۔ دس گرام سونے کی قیمت ایک سو اٹھائیس روپے اضافے کے بعد تریپن ہزار سات سو پچاسی روپے ہو گئی۔ آل سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت ایک ڈالر اضافے کے بعد سولہ سو پچہتر ڈالر فی اونس ہو گئی۔