ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں تین روز کے دوران بارہ سو روپے کی نمایاں کمی آ چکی ہے۔ ٹڑیڈرز کے مطابق جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید چار سو روپے کمی ہوئی اور یہ ساٹھ ہزار روپے ہو گئی ہے۔ تین روز قبل ایک تولہ سونے کی قیمت باسٹھ ہزار دو سو روپے تھی۔ دس گرام سونے کی قیمت میں جمعہ کو تین سو بیالیس روپے کمی ہوئی اور یہ اکیاون ہزار چار سو اٹھائیس روپے ہو گئی ہے۔ ٹریڈرز کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں کمی کہ وجہ سے یہ مقامی مارکیٹ میں بھی سستا ہو رہا ہے۔