پاکستان:(جیوڈیسک) ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں سولہ سو روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں سولہ سو روپے کی نمایاں کمی ہو گئی ہے۔ اس کمی کے بعد سونے کی قیمت اننچاس ہزار روپے فی تولہ ہو گئی جبکہ دس گرام سونے کی قیمت میں ایک ہزار تین سو اکہتر روپے کی کمی ہوئی اور پچاس ہزار پانچ سو اکہتر روپے کی سطح پر آ گئی ہے۔
ٹریڈرز کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں کمی کے بعد مقامی مارکیٹ میں بھی اس میں کمی آئی ہے۔