سونے کی فی تولہ قیمت میں 250 روپے کمی

Gold

Gold

عالمی مارکیٹ (جیوڈیسک) سونا دوبارہ سستا ہو گیا ایک تولہ سونے کی قیمت دو سو پچاس روپے کم ہو گئی۔ سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق ایک تولہ سونے کی قیمت ستاون ہزار روپے اور دس گرام کی دو سو چودہ روپے کی کمی سے اڑتالیس ہزار آٹھ سو ستاون روپے ہو گئی۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں آٹھ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ چاندی کی قیمت نو سو چالیس روپے فی تولہ پر مستحکم رہی۔