سونے کی فی تولہ قیمت میں 8 سو روپے کمی

Gold

Gold

زبردست اتار چڑھاو کے بعد سونے کی ہفتہ وار قیمت میں معمولی کمی دیکھی گئی۔عید کی چھٹیوں کے بعد صرافہ مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کا پہلا دن تیزی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔

عالمی منڈی میں ہونے والے اضافے کا اثر مقامی مارکیٹ پربھی دیکھا گیا تاہم آخری سیشن میں کسر نکل گئی جب آٹھ سو روپے کی کمی سے سونے کی فی تولہ قیمت اکسٹھ ہزار دو سو روپے ہو گئی ۔ ہفتہ وار بنیادوں پر سونے کی قیمت میں ڈیرھ سو روپے کی کمی ہوئی۔