سونے کی قیمت میں 900 سو روپے تولہ کمی
Posted on December 22, 2012 By Geo Urdu بین الاقوامی خبریں, کاروبار
Gold Price
عالمی مارکیٹ(جیوڈیسک)عالمی مارکیٹ میں کمی کے بعد مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں نو سو روپے تولہ کمی کر دی گئی۔
دو روز میں سونے کی قیمت میں ایک ہزار تولہ کمی ہوگئی۔ سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت اکسٹھ ہزار پانچ سو روپیہ تولہ پر آگئی ہے۔
دس گرام سونے کی قیمت بھی سات سو اکہتر روپے کمی کے بعد باون ہزار سات سو چودہ روپے ہوگئی۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت اکیس ڈالرز کمی کے بعد سولہ سو اڑتالیس ڈالر کی سطح پر آگئی۔