سونے کی قیمت پھر بڑھنے لگی ،850 روپے فی تولہ اضافہ

Gold

Gold

کراچی (جیوڈیسک) ایک روز کی کمی کے بعد سونے کی قیمت پھر بڑھنا شروع ہو گئی، ساڑھے آٹھ سو روپے تولہ اضافہ ہو گیا۔ کراچی آل سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت بڑھ کر اکسٹھ ہزار نو سو روپے تولہ ہوگئی ہے۔ دس گرام سونے کی قیمت سات سو انتیس روپے اضافے کے بعد تریپن ہزار ستاون روپے ہوگئی۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت چھبیس ڈالر اضافے کے بعد سولہ سو چھپن ڈالر فی اونس ہو گئی۔ ایک روز قبل مقامی صرافہ مارکیٹ میں چودہ سو پچاس روپے فی تولہ کمی ہوئی تھی۔