سندھ(جیوڈیسک)سونے کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ چاندی مہنگی ہو گئی۔سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی اونس قیمت دو سو پچاس روپے کی کمی سے باسٹھ ہزار تین سو روپے اور دس گرام کی قیمت دو سو چودہ کی کمی سے تریپن ہزار چار سو روپے ہو گئی۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں چھ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ چاندی کی قیمت پندرہ روپے اضافے سے ایک ہزار ایک سو چالیس روپے فی تولہ ہو گئی۔