فرانس : (جیو ڈیسک) امن کی آبیاری کرنیوالی آنگ سان سو اور فرانس کے وزیر خارجہ نے آزادی کے نام پر پیرس میں پودا لگایا۔
امن کی آبیاری کرنے والی آنگ سان سو اور فرانس کے وزیر خارجہ نے مل کر پیرس میں آزادی کے نام پر پودا لگایا۔
نوبل انعام پانے والی رہنما آنگ سان نے اس موقع پر اپنے ملک میں ہونے والے انتخابات کو آزاد اور غیرجانبدار بنانے کی ضرورت پر زوردیا،دوہزار پندرہ میں میانمار میں عام انتخابات متوقع ہیں،فرانسیسی وزیر خارجہ فیبیس نے جمہوریت اور امن کیلیے آنگ سو کی خدمات کو سراہا،نوبل انعام یافتہ رہنما یورپی ممالک کے دورے کے آخری مرحلے پر فرانس میں ہیں۔